44

پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کروڑوں لیٹر تیل پاکستان منتقل

کراچی: متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ سے خام تیل سے بھرے دو جہاز بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں، جن میں تقریباً 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل موجود ہے۔

حکام کے مطابق ان جہازوں کو پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فجیرہ کے قریب جہازوں پر حملوں کے خدشات کے باعث ان کی منتقلی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہاز کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ چکے ہیں جس سے ملک میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب وزیرِ بحری امور جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے مزید دو جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے رابطہ کیا جائے۔