65

پاک بھارت حل طلب معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں‘ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 

اسلام آباد ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرز نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک حل طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرے۔ اقوام متحدہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے سیاسی معاملات میروسلو جینکا نے دورہ پاکستان کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت اور پاکستان کے مابین حل طلب معاملات کو جلد مزاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو بتا یا کہ بھارت گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلسل کنٹرول لائن اور ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے ، پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی افواج نہ صرف کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے بلکہ کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی پیدا کررہا ہے۔پاکستان خطے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور ڈالے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ 

جینکا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور بارڈر پر تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مزاکرات کا خیر مقدم کرتاہے۔

اپنے دورہ کے دوران اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کیلئے قائم کی جانب والی (یواین ایم اوجی آئی پی) پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔واضع رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین سیز فائر کا جائزہ لینے کیلئے 24جنوری 1949ء میں پہلی مرتبہ دورہ کیا تھا، جبکہ 1971ء کے دوران پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات خراب ہونے کی وجہ اقوام متحدہ کا مشن مسلسل اس پراپنا رپورٹ اقوام متحدہ میں جمع کرواتاہے۔