امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور جاری کشیدگی کے تناظر میں حالات مسلسل بدل رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں پیش رفت ہو رہی ہے اور امریکی فوج اپنی صلاحیتوں کے باعث نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی فوج دنیا کی بہترین اور بے مثال فوج ہے۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی صدر نے اس موقع پر ریاست مشی گن میں ایک یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔









