211

پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی۔پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے بابرکروز میزائل 700کلومیٹر تک پانی اور خشکی پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔بابر کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ مختلف وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔ صدر وزیراعظم اور عسکری قیادت نے سائنسدانوں اور انجنئیرز کو مبارکباد دی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو پکاتسن نے بابر کروزمیزائل کا تجربہ کرلیا ہے ۔ میزائل ویپن سسٹم 1حاملیت رکھتا ہے ۔

جو خشکی اور پانی میں اپنے 700کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو مختلف قسم کے وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جدیدآلات سے مزین یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتاہے جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔ڈائریکٹر جنرل، سٹریٹجک پلانز ڈویژنز،چیرمین نیسکام ، سٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے سنئیر افسران،سٹریٹجک فورسز ،سائنسد انوں اور انجینرز نے اس کامیاب تجربے کودیکھا۔مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر نیسکوم اور این ڈی سی کے سائن دانوں اور انجنئیرز کومبارک بادی ہے۔ کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ مختلف وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ صدر ، وزیراعظم ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،تینوں افواج کے سربراہ نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے ۔