173

جیلوں میں امراض سے متاثرہ قیدیوں کی سکریننگ کا فیصلہ

پشاور۔صوبائی حکومت نے جیلوں میں ایڈز ٗ ہپاٹائٹس ٗ ایچ آئی وی سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی سکریننگ و طبی معائنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ سفارشات کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے تحت پشاور ٗ صوابی ٗ کوہاٹ ٗ نوشہرہ ٗ کرک ٗڈیرہ اسماعیل خان ٗ بنوں سمیت صوبے کے مختلف جیلوں میں قیدیوں باالخصوص متاثرہ قیدیوں اوران کے خاندان کی سکریننگ کی جائیگی اوران کا طبی علاج جیلوں کی ہسپتالوں میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹروں کی ٹیمیں تمام جیلوں کا دورہ کرینگی اور سکریننگ کی جائیگی جس کیلئے تمام جیلوں میں خصوصی آلات بھی منتقل کئے جائینگے جیلوں میں موجود ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ٗ پیرا میڈیکل اور نرسز کی تعداد جن میں کمی ہیں کو پوری کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے لئے جیلوں کے اندر واقعہ ہسپتالوں میں خصوصی علیحدہ وارڈز بھی قائم کئے جائینگے ۔