177

ورسک اور تربیلا ڈیم متاثرین کیلئے 100یونٹس فری

پشاور۔ وفاقی حکومت نے ورسک اور تربیلا ڈیم کے متاثرین کیلئے رائلٹی کی مد میں بجلی کے سو یونٹس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی ۔ و زارت پانی و بجلی اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اہم اجلاس 17اور 20اپریل کو منعقد ہونگے۔

جس میں تربیلا ڈیم کے 00متاثرین کو رہائشی پلاٹ دینے کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ ورسک ڈیم کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں میں زائد رقوم بھی معاف کیں جائیں گی ۔ذرائع نے مزید بتا یا کہ تربیلا ڈیم کے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زمین کی فراہمی اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر کی منظوری بھی دی جائے گی ۔