96

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ٗ خودکش جیکٹس ناکارہ

اسلام آباد۔ حساس اداروں کی رپورٹ نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ، رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے دو خود کش جیکٹس ناکارہ بنا دیں ، مزید سرچ پریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر جی چودہ سے دو خود کش جیکٹ کی اطلاع فوری طور پر موقع پر پہنچ جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ایک جیکٹ کا وزن تقریباً چھ سے آٹھ کلو گرام ہے جیکٹس کے ساتھ پانچ گرنیڈ ، دو پستول ،106رونڈ،دو بال بیرنگ اور درجنوں فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اس حوالے سے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن عبیداالرحمن بگوی کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر سرچ آپریشن کے بعد مشکوک افراد کو حراست میں لینا معمول کی بات ہے جس کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جیکٹس کو ڈی فیوز کیا ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے آن لائن کو مزید بتایا کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے کہ یہ جیکٹس یہاں تک کیسے پہنچی سیف سٹی کیمروں سے تفتیشی مراحل میں مدد لی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائینگے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔