157

چین نے شام پر یکطرفہ کاروائی کی مخالفت کر دی

نیویارک /بیجنگ ۔ چین نے عالمی برادری سے شامی مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حل شامی مسئلے کا واحد راستہ ہے،سلامتی کونسل کو نظر انداز کرتے ہوئے شام پر یک طرفہ فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،چین بین الاقوامی تعلقات میں فوجی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق ایک کھلے اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ میں تعینات چین کے سفیر ماچھاو شو نے کہا کہ شام کی صورتحال کشیدگی کا شکار ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی حل شامی مسئلے کا واحد حل ہے۔ما چھاو شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تصادم کا پرامن طریقے سے حل کیا جائے ۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں فوجی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔سلامتی کونسل کو نظر انداز کرتے ہوئے یک طرفہ فوجی کارروائی کرنا اقوام متحدہ کے منشور سے مطابقت نہیں رکھتا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور بنیادی ضوابط کی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے اقتدار اعلی ،خودمختاری ،وحدت اور علاقائی سالمیت کا بھرپور احترام کیا جانا چاہیئے۔ماچھاو شو نے کہا کہ شام کے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی طریقہ واحد راستہ ہے۔چین عالمی برادری سے شامی مسئلے کے حل کے لیے سیاسی طریقے پر ثابت قدم رہنے کی اپیل کرتا ہے۔