کابل۔ افغان دارالحکومت اندھیرے میں ڈوب گیا، کابل کو ازبکستان سے فراہم کی جانے والی بجلی ہفتے کی علی الصبح معطل ہو کر رہ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کو ازبکستان سے فراہم کی جانے والی بجلی ہفتے کی علی الصبح معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
بجلی سپلائی کرنے والے افغان ادارے بریشنا کے مطابق بغلان صوبے میں بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا گیا ہے۔ یہ طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائی ہے۔ اس مناسبت سے ابھی تک طالبان نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ تباہ کیا جانے والا کھمبا بغلان صوبے کے دارالحکومت پْل خْرمی سے اڑتیس کلومیٹر کی دوری پر نصب کیا گیا تھا۔ رواں برس چھبیس مارچ کو بھی طالبان نے ایک کارروائی میں ایک کھمبے کو اڑا کر کابل کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کر دی تھی۔
177