765

سرکاری ملازمین کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں

پشاور۔ایپکا اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کو مشترکہ جلسہ ضلع کچہری میں منعقد ہوگا۔27اپریل کو پریس کلب اسلام آباد کے سبزا زار میں پڑاؤ ڈالا جائیگا اور دھرنا دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا زیر صدارت محمد اسلم خان مرکزی چیئرمین کونسل ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی تقریباً 20تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کی گئی اور صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ کو بھی من و عن تسلیم کیا گیااور متفقہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انتہائی کمزوری ہے جو کہ سرکاری دفاتر میں بیرونی مداخلت کو روک نہیں سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل کی طرف دیکھ رہے تھے مگر مسئلہ کا حل سامنے نہ آیا۔صوبائی حکومت نے صوبائی ملازمین کو7.5%ایڈہاک ریلیف دیکر دھوکہ کیا اور سیاسی پوائینٹ سکورینگ کی۔بلکہ اب 7.5%کو ضم کرنے کی بجائے اس سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ملازمین نے کہا کہ اگر صوبائی حکومتوں نے یا وفاقی حکومت نے مایوس کیا تو انتقام ووٹ کی پرچی سے لیں گے۔

صوبا ئی وزیر خزانہ جناح پارک کے جلسہ میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اعلان کرتے ہیں اور پھر بعد میں مُکر جاتے ہیں۔یہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ملازمین کے ساتھ مذاق تھا انھوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا، ملازمین کے لئے ٹائم سکیل دینا، ہاؤس رینٹ کی سیلنگ کا خاتمہ کرنااور یکسان نفاذ، پنشن کا پرانا طریقہ کار بحال کرنا، مختلف الاؤنسز اور اپ گریڈیشن میں پائے جانے والے تضاد کو ختم کرنا آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہے۔