245

انصاف کارڈ کو مستقل کرنیکا بل اسمبلی میں پیش

پشاور۔ صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کے منصوبے کو قانونی شکل دیکر مستقل کرنے کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے تحت نادراوغریب افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی کارڈ رکھنے کی اہلیت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائیگا صحت انصاف کارڈز کے حامل افراد کو سرکاری ونجی دونوں ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم ہونگی۔

جس کے لئے طریقہ کار محکمہ صحت کی جانب سے وضع کیاجائے یہ بل صوبائی وزیرقانون امتیاز شاہد نے پیش کیا حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو اس سکیم کو چلانے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ بجٹ کی فراہمی کی جائے گی جبکہ محکمہ صحت حکومت کو سالانہ بنیادوں پر مذکورہ پروگرام کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔