91

افغان مہاجرین کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی

پشاور۔افغان مہاجرین کی مدت میں 2مہینے کی توسیع پر صوبائی حکومتوں کے احتجاج کے بعد وفاق نے ہر حال میں وطن واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس جون تک کردی ہے افغان مہاجرین اب مزید تین ماہ پاکستان میں قیام کر سکیں گے حکومتی ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو ہر حال میں افغانستان واپس جانے سے متعلق ڈیڈ لائن میں اب تک رواں سال کے اکتیس جون تک توسیع کردی گئی ہیں ڈیڈ لائن مارچ میں مکمل ہوئی تھی ۔

تااہم اس میں دوبارہ توسیع کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں آٹھویں بار توسیع پر صوبائی حکومتوں نے تحفظات کاا ظہارکیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی توسیع پر صوبوبائی حکومتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اکتیس جون کے بعد ہر حال میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ اور اسے آخری ڈیڈ لائن تصور کرنے کی ہدایات کی ہے ۔