86

میرے کیس میں جو فیصلہ آیا قبول کرونگا ٗ شیخ رشید

راولپنڈی۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی ہے،میرے کیس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کر وں گا،میرا سپیکر ہی نہیں کھلتا، میں واحد آدمی ہوں جس کا 80 فیصد سپیکر بند رہا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف کا مسئلہ تھا لیکن آج اس کی تعریف کلیئر ہوگئی ہے اور واضح ہوگیا ہے کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

یہ آئین کا سب سے اہم مسئلہ تھا جس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے اور صورتحال واضح ہوگئی ہے۔اپنے خلاف زیر سماعت نااہلی کیس کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے کیس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کر وں گا ۔ میرا سپیکر ہی نہیں کھلتا، میں واحد آدمی ہوں جس کا 80 فیصد سپیکر بند رہا ہے لیکن پھر بھی میں نے ختم نبوت پر آواز اٹھائی۔