95

پولیو مرض سے جلد چھٹکارا پا لیں گے ٗ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کے اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے‘ پولیو کا مرض خاتمے کے قریب ہے جلد چھٹکارا پالیں گے‘ ملک میں صحت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے‘ خوراک کی کمی اور آبادی کے مسائل پر قابو پانا وقت کا چیلنج ہے‘ قومی پروگرام نہ ہوا تو ان مسائل پر قابو پانا مشکل ہوگا‘ ہمارا ملک ہر سال 60 ہزار نئے ڈاکٹرز تیار کررہا ہے‘ صحت کیس ہولتوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین انسانی وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی یوم صحت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کے اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ صحت کی سہولتوں کی فراہمی صوبوں کی ذمہ داری ہے پانچ سال میں صحت کیس ہولتیں بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ پولیو کا مرض اپنے خاتمے کے قریب ہے جلد چھٹکارا پالیں گے ۔

ملک میں صحت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ صحت پروگرام کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اس پروگرام کی کامیابی میں متعلقہ اداروں کا کردار اہم ہے۔ پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی کمی اور آبادی کے مسائل پر قابو پانا وقت کا چیلنج ہے۔ قومی پروگرام نہ ہوا تو ان مسائل پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ دونوں مسائل پر قابو پانے کے لئے عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔ہمارا ملک ہر سال ساٹھ ہزار نئے ڈاکٹرز تیار کررہا ہے۔ صحت کیس ہولتوں کو بے قاعدہ بنا کر عوام تک پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔ ان سہولتوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین انسانی وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔