238

چنگ چی رکشوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

پشاور ۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں بغیر روٹ پرمٹ ، لائسنس کے چنگ چی رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے سکواڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، گلبہار ، سواتی پھاٹک ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر 80ہزار رکشوں سمیت 28ہزار سے زائد چنگ چی رکشے بھی موجود ہیں جو ٹریفک کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے۔

اوران کے پاس نہ تو روٹ پرمٹ ہیں اور نہ ہی لائسنس جبکہ ان کے ڈرائیوروں کے پاس بھی نہ تو ڈرائیوانگ لائسنس ہیں اور نہ ہی دیگر قانونی تقاضے موجود ہیں جس کے باعث ان کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی گئی ہیں غیر قانونی چلنے والے رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے چنگ چی رکشوں کے دلہ زاک روڈ پر ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے خیبر پختونخو حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے باعث قانونی تقاضہ مکمل نہ کرنے والے پشاور میں موجود 80ہزار سے زائد رکشوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر رہی ہے