268

پشاور اور نوشہرہ میں 2سینماء گھروں کو گرا نے کا فیصلہ 

پشاور۔پشاور اور نوشہرہ میں 2سینماء گھروں کو گرا نے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ شاپنگ پلازے قائم کئے جائینگے صوبائی دارلحکومت پشاور میں فردوس سینماء ، میٹرو سینماء ، سمیت متعدد سینماؤں کو گرا کر تجارتی پلازے بنائے جا چکے ہیں۔

صوبے میں سینماء گھروں کی تعداد پہلے سے ہی مزید کم ہو رہی ہے سینماء گھروں میں فلمیں دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے پشاور کینٹ میں موجود ایک اور سینماء کو گرایا جا رہاہے جبکہ نوشہرہ میں موجودہ ایک سینماء گھروں کو بھی گرایا جا رہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سینماؤں کو گرا کر تجارتی پلازے بنائے جا رہے ہیں سینما گھروں کو گرانے کے فیصلے کے باعث ان میں کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔

سینماؤں میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی ان میں جانے والوں کی تعداد میں کمی آ ئی ہے خیبرپختونخوا میں صرف چند پشتو فلمیں کامیاب ہو رہی ہیں۔