222

بھرتیوں پر پا بندی کے فیصلے کو چیلنج کرنیکا فیصلہ

پشاور۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک بھر میں نئی بھرتیوں پرپابندی کے فیصلے کو ماورائے آئین قراردیتے ہوئے ا سکو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلہ میں چاروں صوبائی حکومتیں مشاورت کے بعدحکمت عملی وضع کریں گی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے بھی الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل بھرتیوں پرپابندی کے فیصلے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لیے قانونی مشیروں سے رائے مانگ لی ہے ۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق قانون کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعدہی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرسکتاہے شیڈول کے اعلان سے قبل اس قسم کی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی اس فیصلے کے خلاف قانو نی مشیروں سے مشاور ت کے بعدعدالت سے رجوع کیاجائے گا ۔