ریاض۔سعودی عرب کی جانب داغا گیا بلیسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ،سرحدی شہر جازان میں ایک ڈرون بھی مار گرایا، ڈرون ایرانی ساختہ خصوصیات کا حامل تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا۔
یمن سے داغا میزائل سعودی فوج نے فضا میں مار گرایا۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے دارالحکومت الریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کیدارالحکومت الریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔ سعودی فوج نے سرحدی شہر جازان کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے گزشتہ شام ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی فوج نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والی ایک نا معلوم چیز کا سراغ لگاتے ہوئے اسے مار گرایا۔ ترجمان کے مطابق ،اتحادی فوج کے ماہرین نے اس کے ملبے کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ یہ ایرانی ساختہ خصوصیات کا حامل حوثیوں کا طیارہ تھا اور یہ ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا حالانکہ اس کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
189