304

نرسنگ کونسل نے سروس سٹرکچر بنانے کی منظوری دیدی

پشاور۔پاکستان نرسنگ کونسل نے 2030ء تک ملک میں نرسوں کی تعداد 9لاکھ تک بڑھانے اور نرسنگ فیڈریشن کو دو ماہ میں سروس سٹرکچر بنانے کی منظوری دیدی ہے وزارت قومی صحت کی ہدایت پر پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر اور نائب صدر کے اختیارات ایگزیکٹو کمیٹی کو منتقل کردیئے گئے ہیں کونسل کے ممبر و ڈی جی نرسنگ بلوچستان فہیم عباس کو چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کیا گیاہے ۔

یہ فیصلے پاکستان نرسنگ کونسل کے دو روزہ اجلاس میں کئے گئے کونسل نے 14نئے نرسنگ اداروں کے قیام کی درخواستیں مسترد کردی ہیں نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں نرسنگ تعلیمی اداروں کے قواعد و ضوابط تبدیل کرنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جبکہ پاکستان نرسنگ کونسل نے آزاد کشمیر کے پہلے سرکاری نرسنگ کونسل سمیت پاکستان میں 39نرسنگ اداروں کے قیام کی منظوری بھی دی ہے نرسنگ کونسل نے محکمے کے ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہیں 6سو روپے سے بڑھا کر 1ہزار روپے روزانہ کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔