227

خیبر پختونخوا میرا دوسرا نہیں پہلا گھر ہے ٗ شہبا ز شریف

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدراوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی بڑھکیں صرف قصہ ہیں،عمران نیازی نے 5 سال قبل پوری دنیا کو بجلی مہیا کرنے کادعویٰ کیاتھاانہوں نے لاہور میٹرو بس کوجنگلہ بس کہاتھا آج ساڑھے 4 سال بعد خود میٹروبس بنارہے ہیں۔خیبر پختونخوا میرا دوسرا نہیں میرا پہلا گھر ہے،،نواز شریف کل بھی قائد تھا آج بھی قائد ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پشاورآنے پر ہمیشہ عوام نے شاندار میزبانی کی،نواز شریف کل بھی قائد تھے،آج بھی قائد ہیں۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ فخر ہے کہ پارٹی سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے یہاں آیا ہوں۔ مرکزی صدارت بہت بڑی ذمہ داری ہے نواز شریف کل بھی قائد تھا آج بھی قائد ہے، انکاکہنا تھا کہ سوچ رہا تھا تبدیلی والے صوبے اور شہر میں ہر طرف پھول اور باغات ہونگے، لیکن کوئی تبدیلی نہیں دیکھی، جہاز سے باہر شہر میں آیا تو میٹرو کے لئے پورے شہر کو کھودا گیا ہوا تھا۔انکاکہنا تھا کہ اگر موٹر وے نہ بنتا تو جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں ہوتیں،دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ اے پی ایس پشاور کے معصوموں کا خون رائیگاں نہیں گیا،آج ملک بھر میں دہشت گردی کافی حدتک ختم ہوگئی ہے، نوازشریف نے امریکی امداد ٹھکرا کر پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،مشکل وقت میں کے پی حکومت کئی نظر نہیں آتی عمران خان کی بڑھکیں صرف قصہ ہیں عمران نیازی نے 5 سال قبل پوری دنیا کو بجلی مہیا کرنے کا دعویٰ کیاتھا،کہتے ہیں۔

آج ساڑھے 4 سال بعد خود میٹروبس بنارہے ہیں،عمران خان نے لاہور میٹرو بس کوجنگلہ بس کہاتھا، ،پارٹی کودیانت کے ساتھ پورے ملک کی عظیم سیاسی قوت بنائیں گے ۔خیبرپختونخوا میں ایک بھی بڑا اسپتال نہیں بنا،انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس کہنے والے نتھیاگلی میں نیند سے بیدار ہوئے تو میٹرو بنانے کا خیال آیا، تحریک انصاف نے عوام کو شدید مشکلات اور تکالیف سے دوچار کر رکھا ہے، پتا چلا کہ عمران خان کی بڑھکیں صرف بڑھگیں ہی ثابت ہوئیں۔

پشاور کے عوام سے ایک وعدہ کر کے جا رہا ہوں، پاکستان کو عظیم بنانے میں اپنی جان لڑا دونگا، کے پی بہت ہی خوبصورت صوبہ ہے جہاں ہزاروں میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے قدرتی وسائل دئیے۔ یہاں جو بجلی کا منصوبہ پچھلی حکومت کا تھا وہ خراب ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف نے اس صوبے کو ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں دی۔ نواز شریف کی قیادت میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبے جاری ہیں۔ تین ہزار میگا واٹ کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، منصوبے لگے پنجاب میں ہیں بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے