108

خیبر پختونخوا ریو نیو اتھارٹی کی خصوصی آگاہی مہم شروع

پشاور۔خیبر پختونخواہ ریو نیو اتھارٹی نے خدمات سے منسلک افراد و اداروں کی آگاہی کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں اخبارات میں تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ جس کیلئے ٹوئٹر پر(DG_KPRA ) کے نام سے ٹوئٹر اکاونٹ کھولا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ادارہ اپنے ویب سائٹ(www.kpra.gov.pk) اور فیس بک اکاونٹ پربھی صارفین کیلئے بروقت معلومات بہم پہنچائی جارہی ہے۔

جس سے کثیر تعداد میں صارفین استفادہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں ادارے کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل محمد ناصر خان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تشہیری مہم میں تمام اخبارات کو میرٹ کی بنیاد پر وقتاََ پہ وقتاََ آگاہی سے متعلق اشتہارات کی ترسیل دی جائیگی۔ادارہ 17 اپریل کو رجسٹریشن کا آغاز ضلع ڈی آئی خان سے کریگا جس کو بعد میں دوسرے اضلاع تک پھیلایا جائیگا۔