175

گندم تحفے میں دینے کے اعلان پر وزیرعظم کو قانونی نوٹس

لاہور۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افغانستان کو پچاس لاکھ ٹن گندم تحفے میں دینے کے اعلان پر وزیرعظم پاکستان کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ مذکورہ قانونی نوٹس مقامی تنظیم کے سربراہ رانا علیم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے عوام کو گندم دستیاب نہیں لیکن وزیراعظم نے اتنی بڑی مقدار میں گندم افغانستان کو تحفے میں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

جس سے پاکستان کے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوگیں رانا علیم الدین غازی نے اپنے قانونی نوٹس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اعلان واپس لیں اور اگر انہوں نے اپنا اعلان واپس نہ لیا تو وہ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرینگے۔