162

خیبر پختونخوا ٗ ہسپتالوں کیلئے 19ایمبولینس خریدنے کی منظوری

پشاور۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں کیلئے 19ایمبولینس خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے مطلوبہ سازو سامان سے لیس ایک ایمبولینس میں 30لاکھ روپے سے زائد رقم بچانے کا دعویٰ کیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دو مختلف کمپنیوں کے ریٹ میں فی ایمبولینس 30لاکھ روپے کا فرق آ رہا تھا ۔

ایک کمپنی مطلوبہ معیار کی ایمبولینس کی قیمت 59لاکھ 99ہزار چارج کر رہی ہے جبکہ دوسری کمپنی اسی سازو سامان اور معیارپر مشتمل ایمبولینس کی قیمت 91لاکھ چارج کریگی جس پر محکمہ صحت نے 59لاکھ 99ہزار روپے والی ایمبولینس خریدنے کی منظوری دیدی ہے ۔