208

نجی سکولزچھٹیوں میں ایڈوانس فیس نہ لینے پر آمادہ

پشاور۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کیلئے ریگولیشنز 2018ء کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ایڈوانس فیسیں وصول نہیں لی جائیں گی البتہ اخراجات کے پیش نظر 50فیصد تک فیسیں ایڈوانس لینے کی اجازت ہوگی ٗ اتھارٹی نے ایڈوانس فیسوں کی وصولی کو غیر قانونی اور بدنیتی پر قرار دیا ہے اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکساں فیسوں کی پالیسی مرتب ہونے تک فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا ۔

اتھارٹی کا مقصد نیج تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم بہتر بنانا اور انہیں ریگولیٹ کرنا ہے اتھارٹی نے ایک ہی تعلیمی ادارے میں پڑھنے والے دوسرے یا تیسرے بہن بھائی سے بھی نصف فیس وصول کرنے کی منظوری دی ہے موسم گرما اور دیگر چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی رقم وصول نہیں کی جائے گی اسی طرح سکول کی گاڑی سے باہر بچوں کے لٹکنے پر پرنسپل ٗ اساتذہ اور مالکان ذمہ دار ہونگے جبکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی زائد فیس وصول کرنے پر ٹریفک پولیس کیس درج کرنے کی مجاز ہوگی اسی طرح تمام نجی تعلیمی ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے پابند ہونگے ۔