130

بی آر ٹی منصوبے کیلئے ریلوے کو 45کروڑ کی ادائیگی

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ریلوے حکام کو 45کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے منصوبے کے تحت پشاور کینٹ ٗ حیات آباد کے بعض مقامات پر ریلوے کی اراضی استعمال کی گئی ہے ریلوے کی اراضی پر پلر تعمیر کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ریلوے حکام کو یہ فنڈ رائٹ آف وے کی مد میں دیا ہے۔

بی آر ٹی منصوبے کے تحت کنسٹرکشن کمپنیاں تیزی سے کا م کر رہی ہیں اور ریج ون اور ریچ ٹو میں پلوں کی تعمیر کاکام بھی شروع ہے ساڑھے چار سو سے زائد گارڈرز رکھنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے جبکہ چین سے ابتدائی طور پر 100بسیں کل کراچی پہنچ جائیں گی کراچی کے بعد ان بسوں کو پشاور لایا جائے گا جبکہ مزید 100بسیں آئندہ ہفتے تک پشاور پہنچیں گی۔