175

موسلادھار بارشوں سے فلائٹ شیڈول متاثر

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت میں موسم کی خرابی ٗ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے باعث باچان خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک کیلئے فلائٹ شیڈول بری طور پر متاثر ہو ا جبکہ سب سے زیادہ بارش دیر میں 48ملی میٹر ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے پشاور میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے ادھر تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی وجہ سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

کنٹرول روم سے اندرون ملک اور بیرون ممالک کی پروازوں کو خراب موسم سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کی جاتی رہیں ادھر ائیر پورٹ سے دو پروازیں چار سے دس گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہو ئیں جبکہ ایک پرواز چار گھنٹے کی تاخیر سے پشاور پہنچی پروازوں کی آمد و رفت میں خلل کے باعث مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔