131

پشاور کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کی تیاریاں مکمل

پشاور۔ٹاؤن ون انتظامیہ نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے شالیمارباغ،جمخانہ،فن لینڈ،گورنمنٹ کالج ،سبزی منڈی روڈاورملحقہ دیواروں پر رنگ وروغن کیساتھ قرآنی آیات،تاریخی مقامات کی تصاویراورخوبصورت نقش ونگارکوحتمی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں،روزٹی ایم اوٹاؤن ون ارشدعلی زبیرکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،ٹاؤن آفیسرانفراسٹرکچرعمران ہلال،ایس ڈی او سیداخترعلی شاہ،سب انجینئرریاض خان،ٹی اوآر ایازدرانی،اے ٹی اوآر سید اظہرعلی شاہ اوردیگرافسران نے شرکت کی۔

ٹی ایم اوارشدعلی زبیرنے کہاکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوامحمداعظم خان کی ہدایات ہیں کہ پشاورکی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے تجاوزات کومکمل طورپرختم کرکے ٹاؤن ون دفتر،شالیمارباغ،جمخانہ گراؤنڈ،سبزی منڈی روڈ،فن لینڈ،گورنمنٹ کالج اورملحقہ دیواروں کی مرمت ،رنگ وروغن کیساتھ ان دیواروں پرجہاں بے حرمتی کاخدشہ نہ ہوقرآنی آیات،اقوال زرین،حدیث مبارکہ،تاریخی مقامات کی تصاویراورخوبصورت نقش ونگارکرائے جائیں،ٹی ایم اونے کہاکہ ریگولیشن برانچ تجاوزات خاتمہ کے آپریشن میں تیزی لائے۔

انجینئرنگ برانچ فوری طورپردیواروں کی مرمت،رنگ وروغن اورنقش ونگارکیلئے تخمینہ لگاکرپی سی ون تیارکریں،لاہورکی بارہ دری طرزپربننے شالیمارباغ میں پودوں،بینچزاورلائٹس کی تنصیب کی ٹاؤن آفیسرانفراسٹرکچرخود نگرانی کریں۔