241

صحافیوں کیلئے 8ویں ویج بورڈ کا اعلان 

اسلام آباد۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے 8ویں ویج بورڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں ، ویج بورڈ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گی اور کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، صحافیوں کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں، ویج بورڈ میں میڈیا مالکان سمیت تمام فریقین کی نمائندگی شامل ہو گی، صحافیوں کے کنٹریکٹ اور دیگر حقوق کا تحفظ ویج بورڈ میں دیا جائے گا۔

نوازشریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں ، نئی جماعت کا اعلان کرنے والے ساڑھے چار سال ہر قسم کے فوائد حاصل کرتے رہے ، ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے فنڈ کہاں استعمال کئے ،جمہوریت کے دشمن ایسے لوگوں کی بولیاں لگاتے رہتے ہیں، شہباز شریف کا جنوبی پنجاب میں کام تمام صوبوں سے زیادہ ہے ، مسلم لیگ (ن) کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں،جمہوریت کے دشمن ایسے لوگوں کی بولیاں لگاتے رہتے ہیں ۔

عوام 2018کے انتخابات میں ان کو مسترد کردے گی ۔پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں ، صحافی برادری نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کیا ، صحافیوں کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے 8ویں ویج بورڈ کا اعلان کردیا۔ پی ایف یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا۔

ہم صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ویج بورڈ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گی ۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی صحافیوں کے ویج بورڈ کے لئے بہت کام کیا ۔ اس ویج بورڈ میں تمام فریقین کی نمائندگی شامل ہو گی جس میں میڈیا مالکان بھی شامل ہیں ۔ صحافیوں کی کنٹریکٹ اور دیگر حقوق کا تحفظ ویج بورڈ میں دیا جائے گا ۔ پی ایف یو جے کے نمائندوں پر مبنی ٹیم الیکٹرانک میڈیا کے قوانین پر کام کر رہی ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جن ارکان نے الگ جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے ان کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے ، سیاسی لوٹوں نے اپنی وفاداریاں بدلنے کا اعلان کیا ہے ، ان تمام لوگوں کو مسلم لیگ (ن) نے 2018کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے ۔ ان لوگوں نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے ہونے والے اجلاس میں نوازشریف کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ ان لوگوں نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا، ان لوگوں نے پارلیمنٹ میں کتنی مرتبہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز اٹھائی ہے اور کتنی مرتبہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کیلئے قراردادیں پیش کی ہیں ؟یہ جھوٹی داستانیں سنا رہے تھے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جنوبی پنجاب میں کام تمام صوبوں سے زیادہ ہے ، مسلم لیگ (ن) کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں ہر شعبہ میں کام ہو رہا ہے ، ایسے لوگ ہوا کے رک پر اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں ، ایسے لوگوں اپنی بولیاں لگوانے کی کوشش میں رہتے ہیں ، یہ لوگ مرغان بادنما کی طرح اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کی طرف سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ انتخابات سے صرف دو روز قبل مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونا ایک مذاق سے کم نہیں ، ساڑھے پانچ سال تک ترقیاتی فنڈ لینے والے کہاں تھے ۔انہوں نے اپنے علاقوں میں کام کیوں نہ کیا، عوام ان پر یقین کرنے والے نہیں ، عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کام کے بارے میں واقف ہیں ، مسلم لیگ (ن) کو عادی لوتوں کی ضرورت نہیں ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن ایسے لوگوں کی بولیاں لگاتے رہتے ہیں ، عوام 2018کے انتخابات میں ان کو مسترد کردے گی ، جنوبی پنجاب بھی پنجاب کا حصہ ہے ، تمام فنڈ پورے صوبہ پنجاب میں برابری کے حساب سے تقسیم ہوتے ہیں ۔