244

نجی ہسپتالوں اور میڈیکل لیبارٹریز کی رجسٹریشن مکمل

پشاور۔ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے 4800پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل لیبارٹریز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ‘ جس کو باقاعدہ طور پر کمپیوٹرائزڈ کرکے کمیشن کی ویب سائٹس پر ڈالا جائے گاجبکہ غیر قانونی میڈیکل لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کو چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیاگیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کیئر کمیشن سکوارڈن لیڈر (ر) آزر سردار کے مطابق گزشتہ کئی سالوں میں مجموعی طور پر 2400ہسپتالوں اور میڈیکل لیبارٹریوں کو رجسٹرڈ کیاگیا تاہم ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے ڈیڑھ سال بعد ان کی رجسٹریشن میں 200گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 4800تک پہنچ گئی ہے ‘انہوں نے کہا کہ کمیشن بغیر کسی دباؤ کے ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کر رہا ہے جوکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں‘ پاٹا میں کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں ہے اور یہ تعداد پاٹا کی میڈیکل لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے علاوہ ہے۔