241

چلڈرن ہسپتال میں خصوصی کنٹرول روم کا افتتاح

پشاور۔ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین شمس الباری ،ڈ سٹرکٹ ممبر ملک امان ، ٹاؤن ممبر حاجی محمدسعید اور ناظم ملک شاہ نواز کے ہمراہ صفت غیور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا دورہ کے دوران ہسپتال کے ایم ایس اور ڈی ایم ایس نے ضلع ناظم کو سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہسپتال کی سیکیورٹی بہتربنانے ، عملہ کی کارکردگی معلوم کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمروں اور قائم کئے گئے خصوصی کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا واضح ر ہے کہ ضلعی حکومت نے چند ماہ قبل ہسپتال کی سیکیورٹی بہتربنانے اور مریضوں کو دی جانے والی صحت کی سہولیات کی براہ راست نگرانی کیلئے ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کااعلان کیا تھا جس کوآج عملی جامہ پہنایاگیا ۔

اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مقصد ہسپتال کی سیکیورٹی بہتربنانے اور ہسپتال عملہ کی براہ راست نگرانی کیلئے کی گئی ہے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور علاقہ ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ممبر کو وقتا فوقتا ہسپتال کا دورہ کرنے اوربلاتعطل سہولیات کی فراہمی کیلئے براہ راست ان سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔