100

پشاور پولیس موبائل ایپ کی عوام میں زبردست پذیرائی

پشاور۔پشاورپولیس موبائل ایپ کی عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کرلی ملک کے کونے کونے بشمول بیرونی ممالک سے مختصر وقت میں 2363رپورٹ موصول ہوئیں پولیس نے 2337رپورٹوں پر فوری کاروائی کر کے متعلقہ مسائل حل کر دئیے پولیس ترجمان کے مطابق پشاور پولیس اب عوام سے صرف ایک’’کلک‘‘ کی دوری پرہے اس حوالے سے پشاورپولیس موبائل ایپ کی عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

سسٹم کسی بھی ناگہانی صورتحال (ایمرجنسی )میں پشاور پولیس تک فوری رسائی کویقینی بنارہا ہے سسٹم کا بنیا دی مقصد رپورٹنگ کے لئے عوام کو ٹیکنالوجی استعمال سے پبلک سروس ڈیلیوری میں معاوت فراہم کرنا ہے ترجمان کے مطابق 2363رپورٹس موصول ہوئیں پولیس نے 2337روپورٹوں پر فوری کاروائی کر کے متعلقہ مسائل حل کر دئیے گئے جبکہ بقایا 26رپورٹوں جن کا تعلق بیرون ممالک یا دوسرے صوبوں سے ہے،کی چھان بین جاری ہے واضح رہے کہ اس سسٹم کا افتتاح آئی جی پی خیبرپختونخوا صلا ح الدین خان محسود نے 22 مارچ 2018 کو ملک سعدشہیدپولیس لائن میں کیاتھا۔