91

صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 152ارب کی کٹوتی کی تجویز 

اسلام آباد۔حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 201ارب روپے کی کٹوتی کردی ،صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں بھی 152ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔ نجی ٹی وی نے پلاننگ کمیشن کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1001ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے پہلے نو ماہ کے دوران 607ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ہی جاری کئے جا سکے ۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 201ارب روپے کی کٹوتی کرکے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو 800روپے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں بھی 152ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز بھی زیرغور ہے جس کے بعد یہ 1012ارب روپے سے کر کم کر کے 961ارب روپے تک محدود کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق کٹوتی کا مقصد بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنا ہے۔