82

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف تحریک التوا جمع 

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف تحریک التوا جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ سکیم سے کرپشن اور غلط کام کرنے والوں کے پیسوں کو تحفظ ملے گا ، سکیم پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت نے آخری دنوں میں متعارف کروائی ، نہایت اہم معاملہ ہے ایوان اس پر بحث کرے۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف تحریک التوا جمع کروادی ہے۔

یہ تحریک پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نواب یوسف تالپور اور دیگر ایم این ایز نہ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ اس سکیم سے کرپشن اور غلط کام کرنے والوں کے پیسوں کو تحفظ ملے گا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا مزید یہ کہ یہ سکیم پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اور اس وقت متعارف کرواء جا رہی ہے جب حکومت اپنے آخری دن گن رہی ہے انٹرنیشنل ادارے FATF نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی سکیموں سے کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی ۔یہ نہایت اہم معاملہ ہے ایوان اس پر بحث کرے ۔