123

نئی حلقہ بندیاں ٗ صوابی کے اعتراضات مسترد ٗ ہری پور کے منظور

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیئے ، جبکہ ضلع ہری پو ر کے ایک صوبائی حلقے کے اعتراضات منظور کر لئے، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا 

۔تفصیلات کے مطابق پیر الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں اعتراض سننے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی اور ہری پور کے حلقوں کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی کے حلقوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دیے ، صوابی کے حلقوں پر 10اعتراضات دائر کیئے گئے تھے ،الیکشن کمیشن نے ضلع ہری پور کے ایک صوبا ئی حلقہ پر اعتراض منظور کر لئے۔ 

پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا ، ضلع ہری پور کے حلقوں پر کل 8اعتراضات دائر کئے گئے تھے جن میں سے 4 اعتراضات ہر ی پور میونسپل کمیٹی کے حوالے سے تھے جو منظور کر لئے گئے ، جبکہ ضلع ہری پور کے باقی چار اعتراضات مسترد کر دئے گئے۔