235

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ووٹر لسٹوں کیلئے ڈسپلے سنٹرز قائم

پشاور۔خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ووٹر لسٹوں کے لیے 2545 میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ تصدیق کے عمل کے لئے 12239 تصدیق کنندگان ، 1900 سپر وائزرز مقرر کئے گئے ، جنہوں نے 1015334 نئے شناختی ہولڈرز کی تصدیق کی اور 40608 رجسٹرڈ ووٹرز کو فہرستوں سے حذف کیاہے جس کے بعد اب انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد 17536420 جن میں مرد ووٹرز 10075717 اور خواتین ووٹرز 7459319 تک پہنچ گئی ہے ذرائع کے مطابق ڈسپلے مراکز میں عوام کی طرف سے جمع کرائے گئے مختلف فارمز پر اعتراضات نمٹانے کیلئے صوبے اور فاٹا میں کُل 117 ریوائزنگ اتھاریٹیز مقرر کئے گئے ہیں، جو ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل ہیں،عوام ناموں کے اندراج کیلئے فارم 15 جبکہ کسی نام پر اعتراض کے لئے فارم 16 اورتصحیح کرنے کیلئے فارم 17استعمال کر سکتے ہیں جوکہ ہر ڈسپلے سنٹر میں مفت دستیاب ہیں۔