281

نئی حلقہ بندیاں‘ اعتراضات پر سماعتوں کا سلسلہ جاری 

پشاور۔الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضا ت کی سماعت کاسلسلہ جاری ہے آج پشاور کے علاوہ دیگر پانچ اضلاع کے اعتراضات کی سماعت ہوگی جبکہ بعض محفوظ فیصلے سنائے جانے کابھی امکان ہے صوبہ بھر سے داخل کردہ اعتراضات کی تعداد 337تک پہنچ گئی ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں آج چارسدہ ،کرک ،کوہاٹ ،بنوں اور لکی مروت کے انتخابی حلقو ں پر دائر اعتراضا ت کی سماعت کی جائے گی اسی طرح ڈیرہ ،باجوڑ اورکر م ایجنسی کے کیسز کل سنے جائیں گے صوبہ بھر سے اہم سیاسی شخصیا ت کی طرف سے بھی اعتراضات داخل کیے گئے ہیں ان میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور ،الیاس احمد بلور ،ہارون بلور ،زاہد خان ، ستارہ ایاز ،پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ،اشتیاق ارمڑ ،اسد قیصر ،ڈاکٹر امجدعلی ،قلندر لودھی ،ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی ،کیوڈبلیو پی کے سکندرحیات شیرپاؤ ،عبد الکریم خان ،خالد خان ،جے یو آئی کے آصف اقبال ،مولانا فضل علی ،جماعت اسلامی کے محمدعلی خان ،کاشف اعظم ،پی پی پی کے سلیم خان او ر محمودزیب شامل ہیں ۔