262

میرا ایجنڈا بے روزگاروں کو باعزت روزگارفراہم کرنا ہے ‘اسد قیصر 

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بے روزگاروں کو تکالیف کا احساس ہے لہٰذا آئندہ دورمیں میرا ایجنڈا بے روزگاروں کو باعزت روزگارفراہم کرنا ہوگاپاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے نوجوان پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں جن سے پارٹی کی بہت امید یں وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ایساشفاف نظام حکومت دیا تاکہ غریب کا بچہ بھی بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر منتخب ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کرسکے لوگوں کو منظم کرنے کا عمل جاری رہے گا انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں پر ذور دیا کہ وہ پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے عوام کے ساتھ روابط مضبوط کریں اور پارٹی کے پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے عام کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہارصوابی کے موضع کالاونڈ میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بیوقوف بناتے رہے ۔انہوں نے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مغربی روٹ کے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی تھی ہائی کورٹ سے عوام کے حق میں کیس جیتنے کے بعد مرکزی حکومت نے مجبور ہو کرخیبر پختونخوا کے لئے میگا منصوبوں کی منظور دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے اور عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری بھی ہے ۔ان منصوبوں کے تحت رشکئی کے مقام پر ایک اکنامک زون کا قیام عمل لایا جائے گا جس میں تقریباً20لاکھ بے روزگار وں کی کھپت ہوگی ۔اس منصوبے کے باعث بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی حدتک مددملے گی ۔سپیکرنے کہا کہ نوازشریف کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی تو انہوں نے صوابی کو محرومیت سے دوچار کیا ۔پہلی حکومت میں گدون کی مراعات چھین لیں دوسری بار حکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا