292

سارک اجلاس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

نئی دہلی ۔ بھارت نے رواں سال سارک سربراہ اجلاس کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2014ء میں سارک سربراہ اجلاس کھٹمنڈو میں ہوا تھا۔ 2016ء کا اجلاس اسلام آباد میں ہونا تھا، 2016ء میں بھوٹان ، بنگلہ دیش اور افغانستان نے شرکت سے انکار کیا تھا ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔

نیپالی وزیراعظم کی نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران سارک اجلاس پر بات ہوئی۔ نریندر مودی نے نیپالی وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کھٹمنڈو اجلاس میں پرجوش شرکت کی تھی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس وقت سرحد پار دہشت گردی ہے جس سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔