114

پشاور میں موسلا دھار بارش ‘شہریوں نے آلودگی سے سکھ کا سانس لے لیا

پشاور۔پشاورمیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے صوبائی دارالحکومت پشاورشدید گرمی اور خاص کر آلودگی کی لپیٹ میں تھا اور بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے تاہم اتو ار کی سہ پہر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

بارش کا سلسلہ پونے چار بجے شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا اور بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی وہیں بڑھتی ہوئی آلودگی کا بھی خاتمہ ہو گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔اس سے پہلے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے انتہائی گرج چمک کے ساتھ پشاورشہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارش برسی تاہم دورانیہ کم ہونے پر موسم میں تبدیلی رونما نہ ہوئی جبکہ اتوار کی سہ پہر موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا۔

اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بارش کو باران رحمت قرار دیا ۔بارش سے شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ بھی ہو گیا جبکہ ماہرین صحت نے بھی بارش کو انتہائی مفید قرار دیا ۔