240

طورخم بارڈر پر خصوصی سکینرنصب کرنیکا منصوبہ

پشاور۔وفاقی حکومت نے افغانستان سے آنے والے درآمدی اشیاء سے بھرے ہو ئے کنٹینرز کی 100فیصد سیکنگ شروع کرنے کے منصوبے پرکام شروع کردیاہے طورخم بارڈر پر کسٹمز کلیئر نگ اسٹیشن پر خصوصی سکینر نصب کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جائے گا ۔

اس منصوبے کے تحت افغانستان سے درآمدی کنٹینرز کے ڈرائی پورٹس پر 100فیصدسیکنگ کی جائیگی پاک افغان طورخم بارڈر کے علاوہ ایران اور انڈیا سے آنے والے درآمدی کنٹینرز کی بھی سیکنگ کی جائیگی ۔

اس وقت چالیس فیصد درآمدی کنٹینرز گرین اور اورینج لائن کے ذریعے کلیئر ہو رہے ہیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کی روک تھام اورممنوعہ اشیاء کی آمد کو روکنے کے لئے بھی سیکنگ استعمال کیا جائے گا۔