139

ترکی میں غیر قانونی داخلہ روکنے کیلئے اقدامات شروع

استنبول۔ترک فوج نے براستہ ایران پاکستانیوں اور افغانیوں کی غیر قانونی آمد روکنے کیلئےسرحد پر گشت میں اضافہ کر دیا، اضافی گشت سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں بارے بھی معلومات میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے براستہ ایران پاکستانیوں اور افغانیوں کی غیر قانونی آمد روکنے کے کلئے سرح پر گشت میں اضافہ کر دیا، اضافی گشت سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں بارے بھی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔کوہِ آغری میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف فضائی کاروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جو کہ کسی واردات کی تیاری میں تھے۔علاقے کے دفترِ گورنر کے اعلامیہ کے مطابق ضلعی جنڈارمیری کمانڈرشپ کوکوہ آغری کے جوار میں شہریوں کے خلاف کسی کاروائی کی تیاری میں ہونے والے دہشت گردوں کی اطلاع ملی۔

جس پر فضائی آپریشن میں تین دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد تھے جنہوں نے 12 مارچ کو ایک فوجی افسر کو ایک کاروائی میں شہید کر دیا تھا۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلانے والے ترک فوجی حالیہ چند ہفتوں سے ایران کے راستے غیر قانونی طریقے سے ترکی داخل ہونے والے افغانی و پاکستانی مہاجرین کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پہرہ دے رہے ہیں۔دہشت گرد ان کے خلاف کسی کاروائی کی بھی تیاری میں مصروف تھے۔