289

کشمیر مظالم ٗ قندوز بمباری ٗ پشاور میں جگہ جگہ ریلیاں

پشاور۔افغانستان کے صوبہ قندوز ہونے والی بمباری ٗ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بربریت اور فلسطین کے بارڈرز پر ہونے والی یہودی مظالم کے خلاف صوبائی دارالحکومت پشاورمیں مختلف سیاسی ٗ سماجی اورمذہبی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اورجگہ جگہ مظاہرے کئے جبکہ غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام جمعہ کے روزافغانستان کے صوبہ قندوز میں مدرسہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں سو سے زائد حفاظ قرآن کے شہادت اور کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا بعد از نماز جمعہ مسجد مہابت خان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ، تاریخی مسجد مہابت خان کے خطیب شیخ الحدیث حضرت مولانا طیب قریشی کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ محمد صدیق الرحمن پراچہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور حافظ حمیداللہ ، نورغلام افریدی اور دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی بھی موجودتھے۔ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور بھارت کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کیقائدین نے کہاکہ افغانستان کے صوبے قندوز میں قرآن و حدیث کی مجلس پر وحشیانہ بمباری نے ثابت کر دیا کہ امریکہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کے در پے ہے اور اس کے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا نعرہ محض فراڈ اور دھوکہ ہے۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف صلیبی جنگ لڑ رہا ہے۔جموں کشمیر مومنٹ کی کال پر ملک بھر کے طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا ریلی بعد از نمازجمعہ صدر فوارہ چوک سے شروع ہو کر پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے مظاہرین نے بھارتی، اسرئیلی اور امریکہ کے جھنڈوں کو نذر آتش کئے گئے احتجاجی مظاہرے اور ریلی کی قیادت جموں کشمیر مومنٹ پشاور کے صدر حافظ عارف اللہ،امیر کے پی جمعیت علماء اسلام مولانا یوسف شاہ،ملی مسلم لیگ صوبائی صدر، لیاقر علی خان ،غازی انعام اللہ اور دیگر کر رہے تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج جموں کشمیر میں کمائی ہتھیار استعمال کرنے پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں جس کو بیرونی مسلمان دشمن کی مکمل حمایت حاصل ہے ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اس کو ہر حال میں بھارت کی بربریت سے آزاد کرینگیجے یو آئی کی مرکزی قیادت کی اپیل پر افغانستان میں دینی مدرسہ پر بمبار ی اور کشمیر ،فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پشاور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا پشاور میں مدنی مسجد سے احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ، مولانا غنی الرحمان، قاری رفیق شاہ ،آصف اقبال داؤد زئی ،خالد وقار چمکنی اور دیگر قائدین نے کی شعبہ چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ مسلمانوں نسل کشی اور معصوم طلباء کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف مسلمان رہنماوں اور موم بتی مافیا کی خاموشی معنی خیز ہے مقررین نے کہا کہ افغانستان کے معصوم طلباء کو خون میں نہلاکر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا بھر کی دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے نہتے عوام پر ظلم استم اور مسلمانوں کی نشل کشی بین لاقوامی ساز ش او ر گٹھ جوڑ کا حصہ ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے۔ مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار سے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مجاہدعلی اکبر اورزاہد علی عسکراوردیگر قائدین کررہے تھے ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک شہیداں قصہ خوانی بازار پہنچی تو ریلی جلسے میں منتقل ہوگئی اس موقع پر قائدین نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اوراقوام متحدہ کی قرار داد پرعملدرآمد کرنے اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کامطالبہ کیاگیا۔