292

امریکہ نے عرب ممالک سے مالی مدد مانگ لی

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک ہمارے فوجی اخراجات برادشت کریں،امریکہ بغیر مفاد کے مشرق وسطی میں بھاری رقم خرچ کر رہا ہے،امریکا کے مطالبے کا مقصد امریکی ٹیکس دھندگان پر بوجھ ہلکا کرنا ہے۔ سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے اخراجات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے دولت مند ملکوں کو شام میں امریکی فوج کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطی میں بھاری رقم خرچ کر رہا ہے اور اس کے عوض اسے کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے دولت مند ممالک معاملات میں شامل ہونے سے کیوں گریزاں ہیں۔

امریکی صدر نے اس سے پہلے بھی بحیرہ ایٹلانٹک کے تین ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مغربی ایشیا کے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے اخراجات برداشت کریں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے بارہا امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کو حتمی شکست سے بچانے کے لیے، اپنے فوجیوں کو باقی رکھے۔