260

سردریاب ٗ کشتی میں سفر کرنے پر پابندی عائد

چارسدہ۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے دریائے کابل سمیت ضلع بھر کے دریا ؤں میں نہانے ، کشتی میں سفر کرنے اور سردریا ب میں چیئر لفٹ کو چلانے پر تا حکم ثانی پا بند ی عائد کر تے ہو ئے سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122اور پولیس کو سر دریا ب میں تعینات کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ دریا ؤں میں چلنے والی کشتیوں کی رجسٹریشن ، ملاحوں کا میڈیکل کرانے اور غوطہ خوری کی تربیت کو بھی لازمی قرار دیدی گئی ۔

اس حوالے سے ڈی سی آفس چارسدہ میں ایک اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ منعقد ہوا اجلاس میں ڈی پی او چارسدہ ظہور احمد آفریدی ، اے ڈی سی چارسدہ خان محمد ، اے اے سیز محمد عمر خان ، عنا یت اللہ خان اے سی شبقدر ، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122کے ذمہ داروں ، مچھلی فرو شان کے صو بائی صدر جان محمد سمیت و دیگر حکا م اور کشتیوں کے ملا حوں نے شرکت کی اجلاس میں دریائے کابل سمیت سردریا ب کے پکنک سپا ٹ اور دیگر دریاؤں پر حفظ ما تقدم کے پیش نظر مختلف امورکے علا وہ چارسدہ سے نا جا ئز تجا وزات ہٹانے کے حو الے سے بھی بحث لائے گئے اور دریا ئے کا بل میں ایک انجینئر طالب علم سمیت دو دینی طلباء کے لا پتہ ہونے پر سخت افسوس اور رنج و غم کا اظہا ر کیا گیا اور کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعا ت کی روک تھا م کے لئے منصو بہ بند ی کر نے کی ضرو ر ت ہے ۔

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منظر شا ہ اور ڈی پی او چارسدہ ظہور احمد آفرید ی نے کہا کہ انسانی جانوں کو تحفظ دلانے اور نقصان سے بچانے کے لئے دریا ئے کابل سمیت ضلع بھر کے تما م ملا حوں کا میڈیکل چیک اپ کر نے کے علاوہ غو طہ خوری کی مہا رت کو لا زمی قرار دیا گیاہے جبکہ تما م کشتیو ں کی رجسٹریشن TMAچارسدہ کے سا تھ کرانا ہوگی انہوں نے کہا کے لا ئف جیکٹس کا استعما ل ہر نہا نے والے پر سختی سے لا گو کیا جائے گا اور ملا حوں کو بھی لائف جیکٹس استعمال کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ اور دیگر جھولوں کی سرٹیفیکیٹ متعلقہ محکمے سے ایک ہفتہ کے اندر لیا جا ئے گا ۔ جبکہ مدرسے کے طلباء کے سانحے اور دو طلباء کے لا پتہ ہونے کی انکو ائر ی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ کے ذریعے کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کے سردریا ب کے مقام پر مستقل بیٹ تعمیر کر کے سو ل ڈیفنس ، ریسکیو 1122اور پو لیس مستقل بنیادو ں پر تعینا ت کی جائے گی۔