257

َخیبر پختونخوا میں 3روزہ انسداد پولیو مہم

پشاور۔صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں 9اپریل سے 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہاہے جس کے دوران 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی21126ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تین روزہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے انہیں وٹامن اے کی خوراکیں بھی دی جائیں گی ۔

اس مقصد کے لئے مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے57لاکھ 37ہزار125بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے اس مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی21126ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جن میں 18300موبائل ٹیمیں، 1552فکسڈ، 982ٹرانزٹ اور292رومنگ ٹیمیں شامل ہیں پولیو ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 4802ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 30ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔