252

این اے ون بحالی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پشاور۔تمام جماعتوں کی طرف سے نظر اندازکیے جانے کے بعد اے این پی پشاورسے این اے ون کی بحالی کے لیے میدان میں آگئی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں حاجی غلام احمد بلور اورالیاس بلورنے این اے ون کی واپسی کے لیے الیکشن کمیشن میں پٹیشنز دائر کردیں حاجی غلام احمد بلور کی طرف سے دائر پٹیشن میں پشاور کی تاریخی ،ثقافتی اور جغرافیائی اہمیت کاحوالہ دیتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ این اے ون پشاورکی پہچان بن چکاہے اور شہر کو اس سے محروم نہ کیاجائے۔

پشاور شہر کو این اے ون کسی خیرات میں نہیں ملا پشاور ایک بہت پرانا تاریخی شہر ہے لہٰذا یہ نمبر چھین کر اس کی سیاسی اہمیت اس کی افادیت اور اس کی اہمیت عزت اور مقام نہ چھینا جائے پٹیشن میں مزید کہاگیاہے کہ پشاور اس صوبے کا صدر مقام ہے ،اور اس کا نمبر ون ہونا ہی اس کی عزت ہے لہٰذا اس شہر سے یہ نمبر چھین کر اس کی سیاسی اہمیت ختم نہ کریں ۔

اس نمبر کی تبدیلی سے ملک و قوم کو تو کوئی فائدہ نہیں لہٰذا پشاور کی قربانیوں کا پاس رکھتے ہوئے اسے این اے ون ہی رہنے دیں اسی طرح بیرسٹر محمد علی سیف سے توسط سے دائر پٹیشن میں الیاس بلورنے بھی این اے ون کی پشاور کے لیے اہمیت کے تناظر میں اس کی واپسی کامطالبہ کیاہے