132

ملائیشیا سیاسی صورتحال کشیدہ‘پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم

کوالالمپور۔ملائیشیا کے وزیرا عظم نجیب رزاق نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کا حکم د یا ہے ۔ جمعے کو انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا۔

جب ان کی پانچ سالہ مدت صدارت کے ختم ہونے میں صرف دو ماہ ہی رہ گئے ہیں۔ ملکی قوانین کے مطابق پارلیمان کے تحلیل ہونے کے ساٹھ دن کے اندر اندر نئے الیکشن کرائے جانا لازمی ہیں۔ الیکشن کمیشن آئندہ دو ہفتوں کے دوران انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ عوامی جائزوں کے مطابق رزاق ایک مرتبہ پھر الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔