271

پیپر مافیا متحرک ٗ کاغذ کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پشاور۔پیپر مافیا کے متحرک ہونے سے کاغذ کی قیمت میں مزید 12روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے کتابوں ،کاپیوں کی قیمتوں میں بیس روپے سے تین سوروپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں نے نئے سال کے داخلے فیسوں اور ماہانہ فیسوں میں 2سے 10فیصد تک کا بھی اضافہ کردیاہے ایک ماہ میں اٹھارہ روپے بڑھنے سے فی کلو قیمت 96روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

منصوعی قلت پیدا کرکے کاغذ کو مزید مہنگا کردیا گیا ہے نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے ہی درستی کتابیں اور کاپیاں مہنگی ہو گئی ہیں جبکہ بعض کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ درسی ، کتب ،کاپیوں ، سٹیشنری اور یونیفارم کی آسمان سے باتیں کرتی ہو ئی قیمتوں نے رہی سہی کسر نکال دی ہیں ۔ نئی کتابیں ، یونیفارمز اور بیگ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ جلد سازوں نے بھی کتابوں کی جلد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے