294

خیبر پختونخوا میں 200ذہین طلبہ کا انتخاب مکمل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ’’مفت اور معیاری تعلیم ‘‘ کی سکیم کے تحت پشاور سمیت صوبے بھر سے 200قابل و ذہین طلبہ کا انتخاب مکمل کر لیا ٗ ان طلبہ میں 100طالبات بھی شامل ہیں جنہیں صوبے کے 6معیاری و معروف تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائیگا ۔

یہ طلبہ جماعت ہفتم سے انٹر میڈیٹ تک مفت تعلیم حاصل کرینگے جن کے تعلیم سمیت دیگر تعلیمی و رہائشی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی سکیم کے تحت ذہین و قابل طلبہ کا انتخاب اضلاع میں میرٹ کی سطح پر کیا گیا ہے صوبائی حکومت نے ان طلبہ کو صوبے کے 6معیاری و معروف تعلیمی اداروں میں داخل کرایا ہے۔

جن میں ایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ آباد ٗ فضل حق کالج مردان ٗ اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور ٗ اکرم خا ن درانی کالج بنوں ٗ پشاور پبلک سکول بوائز پشاور ٗ یونیورسٹی ماڈل سکول پشاور شامل ہیں مفت تعلیم کیلئے منتخب ہونے والے طلبہ میں فیصل حمید ٗ میاں سیف علی ٗ اسجد الحق ٗ حاضر عمر ٗ امجد علی ٗ شیراز خان ٗ ہاشم زیب ٗ نجیب اللہ ٗ مائرہ احسان ٗمحمد شاہ زیب ٗ محمد عمر ٗ مومنہ حنیف ٗ عبدالسلام ٗ محسن خان ٗ یاسر حمید ٗ محمد کاشف فیض ٗ مائرہ بی بی ٗ محمد سلیم ٗ عدنان عباس ٗ شاہد افنان ٗ سعد اسد ٗ محمد دانش ٗ شیراز خان ٗ لائبہ ٗ کبیر اللہ ٗ عبدالعزیز خانٗ محمد شایان ہمایون ٗ آصف محمد ٗ مروہ خان ٗ رضوان اللہ ٗ عامر خان ٗ سید ضیاء الاسلام ٗ رضا اللہ ٗ حمزہ رضا ٗ نور حمید اور دیگر شامل ہیں ۔