245

آئمہ کرام کووظائف کی ادائیگی ‘ فنڈز جاری کرنیکا حکم 

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں مساجد کے آئمہ کرام کو اعلان کردہ ماہانہ وظائف کی ادائیگی شروع کرنے کے پیش نظر مقرر کردہ فنڈز متعلقہ ضلعی حکومتوں میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کو جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف،حج مذہبی اور اقلیتی اُمور نے ایک خصوصی مراسلے میں محکمہ مالیات کو صوبائی حکومت کے اکاؤنٹ ون اور فور سے فنڈز ڈپٹی کمشنرز کے اکا ؤنٹس میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صوبے بھر میں موجود 21493آئمہ کرام کو مبلغ دس ہزار روپے ماہانہ وظائف کی ادائیگی شروع کی جاسکے مذکورہ وظائف کی ادائیگی فروری 2018سے شمار کی جائے گی جس کا تفصیلی طریقہ کار متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو جلد بھیج دیا جائے گا ۔

وزیر اعلی کی ہدایات اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق محکمہ اوقاف نے تمام اضلاع میں آئمہ کرام کی فہرستیں بمعہ قومی شناخت کارڈ ، تعلیمی اسناد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سمیت ایک جلد کی شکل میں محکمہ مالیات کو فوری کاروائی کیلئے بھجوا دی ہیں۔